عالمی بنک نے پاکستان کیلئے امداد اور قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بینک نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لیے امداد اور قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ 20 کروڑ ڈالر پنجاب میں انسانی وسائل کے فروغ اور 10 کروڑ ڈالر بلوچستان میں اداروں کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی، ذرائع معاش کی سپورٹ اور انٹر پرائزز ڈیولپمنٹ کے لیے منظور کیے گئے۔ پنجاب میں انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کے منصوبے منتخب اضلاع میں غریب اور کمزور گھرانوں کے سماجی تحفظ اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے۔