زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے، عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
کابل (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے۔ زلمے خلیل زاد کی افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سے ملاقات کی۔ امن معاہدہ بین الافغان مذاکرات سے متعلق بات چیت ہوئی۔ بات چیت میں افغان صدارتی انتخابات کا معاملہ بھی زیرگفتگو آیا۔