جنیوا: انتہاپسندی کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پر عالمی سیمینار
جنیوا(اے پی پی) قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی 43 ویں کانفرنس کے دوران ، انسداد دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پر عالمی سیمینار جنیوا میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شرکا نے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے کامیاب تجربات بارے تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے ممکنہ عالمی تعاون پر بات چیت کی۔ سیمینار میں شرکا نے کہا کہ حالیہ دنوں دنیا میں انسداد دہشت گردی کی صورت حال کافی سنگین ہے لہذا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت عالمی برادری کو بنی نو انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کا بیڑا اٹھا تے ہوئے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لیے جامع اور مثبت اقداما ت اختیار کرنے چاہئیں۔