عرب پارلیمنٹ کا ایرانی خطرات سے نمٹنے کے لیے متفقہ حکمت عملی پر زور
قاہرہ(این این آئی )عرب ممالک کی نمائندہ پارلیمنٹ نے خطے کو ایران کی طرف سے درپیش خطرات سمیٹنے کیلئے متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی نے مصر کی جامعہ الشمس میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ عرب پارلیمنٹ کا ویژن خطے کودرپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کے بیانیے میں اتفاق رائے پرمبنی ہے۔خطے اور عرب ممالک کو ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام عرب ممالک کو ایک بیانیے پر متفق ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے تمام پڑوسی ممالک کو ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔