پارلیمانی سفارتکاری پاک جرمن تعلقات کو مستحکم بنا نے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری پاک جرمن تعلقات کو مستحکم بنا نے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی آسان رسائی کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حصول میں جرمنی نے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے، نامزد سفیر دونوں ممالک میں اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سفارتی سطح پر بھرپور اقدام اٹھائیں۔ بدھ کے روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جرمنی کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر فیصل نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، پاکستان اور جرمنی کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے نامزد سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جرمنی آٹو موبیل اور مینوفیکچر کے دیگر شعبوں میں بڑی مہارت رکھتا ہے۔ ان شعبوں میں دونوںممالک کے مابین تعاون میں اضافہ پاکستان کی معیشت کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔