• news

اسلام آباد میں ’عالمی سٹرٹیجک خطرات اور ان کا تدارک‘ کے موضوع پر سیمینار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینٹر فار ائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیرِ ایتمام اسلام آباد میں ’عالمی سٹرٹیجک خطرات اور ان کا تدارک‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں ائیرچیف مارشل(ریٹائرڈ) کلیم سعادت، صدر (سی اے ایس ایس) نے اپنے استقبالی خطاب میں اس سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن