• news

کینیا انٹر نیشنل بیڈمنٹن سیریز پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپوٹر+ نمائندہ سپورٹس ) بیڈمنٹن کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر کے عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن حاصل کرلی ۔ کینیا میں منعقد ہونیوالے ’کینیا انٹرنیشل بیڈمنٹن 2020 سیریز‘ میں ویمنز ڈبلز کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پلوشہ بشیر اور ماحور شہزاد نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کردیا۔ماحور نے بتایا کہ یہ جیت انہیں عالمی درجہ بندی میں 149 ویں نمبر پر لے گئی ہے۔پلوشہ بشیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میڈل تھامے ایک تصویر شیئر کی۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کوچ، اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دونوں یوگنڈا انٹرنیشل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2020ء کے ویمنز ڈبل کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن