پی ایس ایل ڈیوٹی پر تعینات اہلکار الرٹ رہیں : رائے بابر سعید
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعیدنے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرزکے میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم اورٹیموں کے روٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے سٹیڈیم کے اطراف اور روٹ پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا‘پولیس افسران و جوانوں کو میچ کی سکیورٹی اورچیکنگ بارے اہم ہدایات بھی دیںاور کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوںانتہائی الرٹ رہیں۔کھلاڑیوں اور شائقین کو بھرپورسکیورٹی فراہم کریں۔