ملتان سلطانز اور فاطمہ فرٹیلا ئزر کے درمیان معاہدہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) فاطمہ فرٹیلائزر نے پاکستان سپر لیگ 2020 میں شامل ملتان سلطانز کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا باضابطہ آغاز بھرپور جوش و جذبے سے ہوچکا ہے ۔ اس معاہدے پر ملتان سلطانز ٹیم کے مالک علی ترین اور فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز خرم جاوید مقبول نے لاہور کے پرل کانٹی نینٹل میں دستخط کئے۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز خرم جاوید مقبول نے کہاکہ فاطمہ فرٹیلائزر لمیٹڈ کو ملتان سلطانز ٹیم پر بہت ناز ہے کیونکہ یہ لیگ کی بہترین ٹیم ہے اور اتحاد پر انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ملتان سلطانز ٹیم کے مالک علی ترین نے کہا کہ ہماری ٹیم کا مرکزی سپانسر فاطمہ فرٹیلائزر بننے پر خوش اور اعتماد پر میں مشکور ہوں۔ دونوں ادارے پر امید ہیں کہ اس اشتراک کے ذریعے وہ تمام پاکستانیوں میں تادیر خوشیاں بانٹیں گے۔