منرو‘رونکی ‘میلان ‘سٹین کے ساتھ کھیلنے کا خواب پورا ہو گیا: احمد صفی عبداللہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور قلندرز کے نوجوان کھلاڑی احمد صفی عبداللہ نے کہا ہے کہ لیگ میں بین الاقوامی سٹارز کیساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ٹیم انتظامیہ مجھے پلان دے رہی ہے اس پر عمل کرتا ہوں اسی وجہ سے کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔ کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی میںتسلسل برقرار رکھوں۔پہلے میچ میں کچھ دباو ضرور تھا مگر کچھ ہی دیر بعد بالکل نارمل ہو گیا تھا۔ اور میںاپنی کرکٹ کو انجوائے کررہاہوں ،کولن منرو،لیوک رونکی ‘ڈیوڈ میلان ،انگرام اور ڈیل سٹین جیسے سٹارز کے ساتھ کھیلناایک خواب تھا جو اس لیگ سے پورا ہوگیا ۔ مصباح الحق اور سعید اجمل سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں اور اس لیگ کے بعد میری کرکٹ کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔