فیملی کورٹ: اداکار طارق ٹیڈی کو34ہزار روپے بچیوںکا ماہانہ خرچ ادا کرنے کاحکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیملی عدالت نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو اپنی دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچہ 34 ہزار روپے باقاعدگی سے اداکرنے کا حکم دیدیاہے۔ فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے سماعت کی، سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابق بیوی عاصمہ کے وکیل نے دلائل دئیے،انہوں نے کہاکہ سابق شوہر دو بچیوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا،اکیلی بچیوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی۔کیس کی مزیدسماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔