پیرس: سکارف پہننے والی خواتین کو ریستوران میں داخلے سے روک دیا گیا
پیرس(آئی این پی)فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک ریستوران نے سکارف پہنی ہوئی 2 خواتین کو ریستوران کے اندر داخل ہونے سے منع کردیا، واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ریستوران کے گرد جمع ہوگئی اور احتجاج اور نعرے بازی کی۔ شہریوں نے ریستوران کے باہر انتظامیہ کی اس حرکت کے خلاف احتجاج کیا۔