علماءاور دانشور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں: صدر آزادکشمیر
اسلام آباد(آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے دانشوروں سے مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں پر ہونے والے جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین علما اور دانشور انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی صلاحیتوں اور قلم کی طاقت کو بروئے کار لائیں بین الاقوامی ادبی اور ثقافتی تنظیم "اشارہ" کے زیر اہتمام "گونگی ہجرات" کے نام سے مشہور شاعر طاہر حنفی کے شعری مجموعے کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ دانشوروں ، شاعروں کی تخلیقی صلاحیتوں سے عوام کی تعلیمی ، ثقافتی اور سماجی امنگوں کو فروغ ملنا چاہئے۔ ان کی شاعری اور تصانیف سب کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنیں گے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہمقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام عالمی برادری سے ان کے جائز حق خودارادیت کےلئے مدد کا مطالبہ کررہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور بدترین محاصرے کا سامنا ہے مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی کوجیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، بھارتی ریاست نے ان کی مذہبی اور سیاسی آزادی چھین رکھی ہے، میڈیا پر مکمل پابندی عائد ہے اور تقریر کی آزادی کو پامال کیا گیا ہے۔