• news

راولپنڈی میں تیل اور گیس کے نئے وسیع ذخائر دریافت

راولپنڈی (نیٹ نیوز) پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر راولپنڈی کے علاقے پنڈوری بلاک 10سے دریافت ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق نئے ذخائر سے یومیہ 27 لاکھ 60 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور 832 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن