• news

گجرات ‘عزیز بھٹی ہسپتال میں نامعلوم افراد کا حملہ ‘دھمکیاں‘ ڈاکٹروں اور عملہ کا ملزموں کی گرفتاری تک ہڑتال کا اعلان


گجرات (نامہ نگار) عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں نامعلوم افراد کا حملہ ڈاکٹروں اور عملہ کو دھمکیاں،نامعلوم مسلح افراد نے اچانک عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں حملہ کر کے لیڈی ڈاکٹر اور عملہ کو قتل کی دھمکیاں دیں،ا،اطلاع ملنے پر ینگ ڈاکڑز ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر احتشام ہسپتال پہنچے تو مسلح افراد نے ان کو بھی ڈنڈوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا،مسلح افراد حملہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس یھانہ سول لائن نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ نے ملزمان کی گرفتاری تک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا واضح رہے کہ قبل ازیں بھی ڈاکٹرز برادری کے مریضوں سے ناروا سلوک کیوجہ سے لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور عوامی شکایات پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف کو بھی تبدیل اور دوبارہ تعیناتی کیہ جا چکی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن