انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، پرویز الٰہی کی درخواست پر الیکشن کمشن سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرچودھری پرویز الہی کی جرمانے کےخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران ڈی سی گجرات نے چوہدری پرویز الہی کو پانچ ہزار جرمانہ کیا۔ الزام لگایا گیا کہ پرویز الہی نے خلاف ضابطہ بینرز لگائے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمشن نے ڈی سی گجرات کے جرمانے کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔ عدالت اپیل مسترد کرنے کا اقدام غیر قانونی اور کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے الیکشن کمشن آف پاکستان اور ڈی سی گجرات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔