• news

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس کا سکول پر حملہ، طالب علم زخمی، 7 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں العیسویہ ضلعے میں العیسویہ بوائز ہائی سکول میں اسرائیلی پولیس فورس کے حملے میں سر پر ربڑ کی گولی لگنے سے فلسطینی بچہ زخمی ہو گیا۔ مرکز اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ضلع میں المدارس گلی آرام کے وقت العیسویہ سکول کے دروازے پر ہلہ بولا اور سکول کے صحن میں طلبا کے ہجوم پر ربڑ کے خول میں لپٹی چند دھاتی گولیاں برسائیں۔حملے میں ایک پندرہ سالہ طالبعلم محمد عطیہ کا ہاتھ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ادھر غزہ اور الخلیل میں اسرائیلی فوج نے 2 لڑکوں سمیت 7فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کے مطابق صہیونی فوج نے شمالی سرحد پر بیت حانون گزرگاہ سے 2 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔زیر حراست مسافروں کے پاس کاروباری اجازت نامے تھے انکی شناخت عبدالکریم ابو سعدہ اور احمد صبح کے ناموں سے ہوئی۔زیادہ تر کاروباری مریض اور مسافر بیت حانون گزرگاہ جاتے ہیں تاکہ اسرائیلی آفیسر انکا انٹرویو کرسکیں اور انکی درخاست منظور ہو سکے۔اسی دن اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بھی الکرامہ گزرگاہ سے گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن