• news

دورہ پاکستان، مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) دورہ پاکستان سے قبل بنگلہ دیش کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان مشرقی مرتضیٰ عہدے سے دستبردار ہو گئے۔ واحد ون ڈے میچ یکم اپریل کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔مشرفی مرتضیٰ نے زمبابوے کیخلاف جاری تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے بعد کپتانی چھوڑے کا اعلان کیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کا کہنا ہے کہ مشرفی مرتضیٰ کی بطور کھلاڑی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ان کے فٹنس ٹیسٹ کے نتائج پر منحصر ہے۔مشرفی مرتضیٰ نے 2001 میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور 2010 میں پہلی بار بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان بنے، پھر انھیں 2014 میں ٹیم کا کپتان بنایا گیا اور 2015 میں انھوں نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کی۔بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے زمبابوے کیخلاف ہفتے کو شیڈول تیسرے ون ڈے کیلئے 32 سالہ سابق کپتان مشفیق الرحیم کو سکواڈ سے ڈراپ کردیا کیونکہ وہ اس ٹیم کو آزمانا چاہتے ہیں جو پاکستان کیخلاف کراچی میں واحد ون ڈے کھیلے گی۔ سکواڈ میں سومعیہ سرکار کو جگہ دیدی جو اپنی شادی کی وجہ سے ابتدائی دو ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا تھا کہ زمبابوے کیخلاف آخری ون ڈے میں مشفیق الرحیم کو اس وجہ سے نہیں کھلا رہے کہ وہ ان نوجوان پلیئرز کو آزمانا چاہتے ہیں جن کو پاکستان کے دورے پر واحد ون ڈے کیلئے منتخب کیا جا سکتا ہے اور انہیں پاکستان میں ڈیبیو کرانے کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے مشفیق الرحیم کوواحد ون ڈے اور دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جانے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ رضامند نہیں ہوئے جس پر یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن