ڈیرن سیمی کو کپتانی سے ہٹاکر پشاور زلمی کا کوچ بنادیا گیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو دوران ایونٹ ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر کوچ بنادیا، ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ محمد اکرم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کرکٹ بنادیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کو آئندہ 2 سال کیلئے پشاور زلمی کا کوچ بنادیا گیا ہے۔ ڈیرن سیمی کوچ اور کھلاڑی کے طور پر کام کریں گے۔ ڈیرن سیمی نے کوچ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈیرن سیمی کے ساتھ بہترین وقت گزر رہا ہے، ان کی پشاور زلمی کیساتھ بطور کپتان خدمات شاندار ہیں۔ڈیرن سیمی کے ساتھ پاکستانی محبت کرتے ہیں۔زلمی کے نئے ہیڈ کو کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہوں نے پشاور زلمی کے ساتھ شاندار وقت گزارا۔ڈیرن سیمی نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ دو سیزن کے دوران مکمل فٹ نہیں رہے جبکہ رواں سیزن بھی ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ میں ٹیم کو مختلف رول میں لیڈ کروں۔ مجھے کوچنگ سٹاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ پشاور زلمی کے ساتھ اپنے میچ کو آخری میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ شاید پشاور زلمی کے لیے بطور کھلاڑی آخری مرتبہ کھیلوں۔