یورپی یونین کا پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک رسائی کیلئے مراعات برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یورپین یونین نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت جاری رکھنے کافیصلہ کر لیا۔ وزارت تجارت حکام کے مطابق یورپین یونین نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے سکروٹنی ختم ہو گئی ہے۔ اپریل میں یورپی کمشن پاکستان آئے گا۔ یورپی یونین نے پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی کی مراعات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جی ایس پی پلس سے معاشی و اقتصادی صورتحال بہتر ہوگئی۔ برآمد کنندگان جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھائیں۔ جی ایس پی پلس سے مستفید ہونے کیلئے برآمد کنندگان برآمدات کا دائرہ وسیع کریں۔ جی ایس پی پلس کیلئے یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کی شرائط پر عمل کیا۔ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت 2029ء میں ختم ہو گی۔