کرونا کے ترقی پذیر معیشتوں پر منفی اثرات ہونگے: ایشیائی بنک
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اے ڈی بی نے کہا ہے کے کرونا وائرس کے ترقی پزیر معیشتوں پر بھاری منفی اثرات مرتب ہوں گے جو ملکی سطح پر طلب میں کمی ،سیاحت میں تنزلی ،بزنس ٹریول میں کمی ،تجارت اور پیداوار میں تنزلی کی صورت میں ہو سکتے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقصانات کے حجم کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ بیماری کس انداز میں پھیلتی ہے اور نقصانات 77ارب ڈالر سے 347ارب ڈالر تک ہوسکتے ہیں جو عالمی جی ڈی پی کا 0.1سے0.4فی صد ہیں،درمیانے درجہ میں اگر جانچا جائے تو وائرس کے آغاز اور اس میں شدت آنے کے بعد سفر پر جو پابندیا ں لگی ہیں وہ اگر تین ماہ کے بعد نرم کی جائیں تو چین کا نقصان 77ارب ڈالر اور باقی ممالک کا نقصان22ارب ڈالر ہو گا ۔