• news

کراچی میں سب کی جان کو خطرہ ہے: جسٹس گلزار

کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے گلشن اقبال کے برساتی نالے پر قبضے سے متعلق ڈپٹی کمشنر شرقی کو خاتون کا مسئلہ حل کرنے کا حکم دیدیا۔ خاتون شہری نے بتایا گلشن اقبال مبینہ ٹائون کے علاقے میں برساتی نالے پر تجاوزات قائم کردی گئی۔ ہر سال برساتی پانی میرے گھر میں داخل ہو جاتا ہے۔ برساتی نالے پر قبضہ سیاسی جماعت نے کیا ہے۔ پولیس اور متعلقہ ادارے قابضین کیخلاف کارروائی نہیں کرتے۔ خاتون نے کہا کہ سیاسی جماعت کے لوگ مجھے دھکمیاں دیتے ہیں۔ 80 ، 80 گز کے پلاٹ کے مالکان نے اطراف کی جگہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ آواز اٹھانے پر مجھے دھمکیاں دی جاتی ہیں، میری جان کو خطرہ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آج کل تو پورے کراچی میں سب کی جان کو ہی خطرہ ہے۔ تجاوزات سے متعلق درخواست کی سماعت پر گلستان جوہر کے شہری نے بتایا کہ ہماری زمینوں پر قبضہ ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ میں ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ پہنچ گیا کیا اب تک قبضے ختم نہیں ہوئے؟ اب تو میں سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ ہونے والا ہوں، قبضہ ابھی بھی ہیں؟۔ اسماعیل شہیدی نے کہا کہ نہیں ختم ہوئے، ابھی تک قبضے ہیں، سیاسی لوگ ملوث ہوچکے۔

ای پیپر-دی نیشن