• news

لاہور کی تمام بیکریوں، ہوٹلوں پر پلاسٹک بیگ استعمال کرنے کی پابندی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے بعد لاہور کی تمام بیکریوں اور ہوٹلوں پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔ محکمہ ماحولیات نے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پرشاپنگ بیگز پر پابندی پرعمل درآمد کی رپورٹ پیش کی۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کروا دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ شہر کی بیکریوں اور ہوٹلز بھی پولی تھین بیگز کا استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت نے دو ہفتوں میں حکم پرمکمل عمل درآمد کرانے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے کہاکہ اگلے مرحلے میں پنجاب بھرمیں عدالتی فیصلے کا اطلاق کرایا جائیگا۔ عدالت نے پلاسٹک کی بوتلوں میں مشروبات اور پانی کی فروخت کیخلاف وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن