• news
  • image

افغانستان کا امن خطے میں امن کی ضمانت 

مکرمی!کئی دہائیوں پر محیط جنگ اور مہینوں پر مشتمل امن کی آنکھ مچولیوں کے بعد بالآخر امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ جہاں ریاستی سطح پر اسے دونوں پارٹیوں اور ان سے منسلک ممالک کی طرف سے اسے خطے میں امن کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے وہیں اس سے " کیا کاغذ کا یہ ٹکڑا واقعی امن کا پیغام لا سکتا ہے؟" جیسے عمیق سوال بھی جنم لے رہے ہیں۔اگر افغانستان کی حالت زار پر نظر دوڑائی جائے تو یہ نوشتہ دیوار ہے کہ بات افغانستان میں امن کی ہو رہی ہے لیکن افغان حکومت کو اس میں سرسری سی جگہ دی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے یہ سوال بھی زبان زد عام ہے کہ یہ امن معاہدہ افغانستان کی زمینی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں امن کا باعث کیسے بنے گا ؟ نتیجہ جو بھی ہو، اس بات کی امید ضرور ہے کہ مزیدبے گناہ ہلاک نہیں ہوں گے، مزید خاندان نہیں اجڑیں گے۔
میرے دامن میں کانٹوں کے سوا کچھ بھی نہیں   آپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں
(ملک محمد زید یونس ، نورکوٹ، شکر گڑھ ، نارووال)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن