عازمین حج و عمرہ کی خدمت میں ایک گز ارش
مکرمی! 2011ء میں اللہ تعالیٰ نے میری دلی خواہش پوری کر دی میں نے بچوں کے ہمراہ عمرہ ادا کیا خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں بلکہ ہوٹلوں کے کمروں میں بھی قرآن پاک رکھے گئے ہیں جو غلاف کے بغیر ہیں۔ میری گزارش ہے کہ جو خوش نصیب بھی حج یا عمرہ کیلئے جائے وہ اپنے ساتھ 2 بالشت چوڑا اور 2 بالشت لمبا کپڑایعنی رومال کی شکل میں درجنوں ساتھ لے جائے اور قرآن پاک اُس رومال میں جتنے بھی آئیں سنبھال لیں۔ ویسے تو یہ کام مشکل ہے لیکن سعودی حکومت نے مسلمانوں کیلئے بہت آسانیاں پیدا کر رکھی ہیں۔ اگر ہو سکے تو وزارت مذہبی امور سعودی عرب یہ ذمہ داری خود سنبھال لے تو اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا۔ (ساجدہ حنیف، لاہور)