• news

پاکستان میں مغربی تہذیب نافذ نہیں ہونے دینگے:ریاست بھٹی

رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء ریاست بھٹی نے کہا کہ میرا جسم میری مرضی کی بات کرنا فحاشی اور لادینیت ہے، پاکستان کی مشرقی تہذیب کو مغربی تہذیب میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے عورت مارچ سے متعلق ایک سوال پرکہا کہ یہ مارچ کس لیے ہے ،کیا یہ خواتین کے حقوق اور جائیداد میں وراثت سے متعلق ہے ،انہوں نے کہاکہ قرآن میں اور نبی کریمؐنے ایک ایک چیز متعین کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن