مصنوعی مہنگائی اور لوٹ کھسوٹ روکنے کا مطالبہ
مکرمی!کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی توجہ مصنوعی مہنگائی دکانداروں اور ریڑھی والوں کی لوٹ کھسوٹ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ گرین لین، عابد روڈ، سٹریٹ 7 والٹن روڈ پر کسی چیز کا ریٹ مقرر نہیں۔ دکاندار اور ریڑھیوں والے اپنی مرضی کا ریٹ وصول کرتے ہیں۔ نہ تو نرخنامہ دکھاتے ہیں اور نہ رسید دیتے ہیں۔ اشیائے خوردونوش فروٹ، سبزی جو چیز بھی فریدیں دکاندار اپنی من مرضی کا ریٹ وصول کرتا ہے۔گوشت بھی مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔ پوچھنے والا کوئی نہیں ہے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کا محاسبہ کرتے ہوئے۔ دکانداروں کو نرخنامے آویزاں کرنے اور گاہک کر رسید دینے کا پابند کریں۔(چودھری صفدر علی بندیشہ‘ چیئرمین انجمن رفاہ عامہ گرین لین آفیسرز کالونی، والٹن لاہور)