• news
  • image

شورشرابا

ہمارے ہاں اینکرز دو قسم کے ہیں۔ ایک وہ جو مہمان کو عزت دیتے ہیں ، تمیز سے سوال پوچھتے ہیں اور مہمان کو جواب دینے کا پورا موقع دیتے ہیں۔ کوئی معاملہ وضاحت طلب ہو تو بیچ میں ٹوکنے کی بجائے پروگرام کے آخر تک اٹھا رکھتے ہیں۔ مہمان ایک سے زیادہ ہوں ، تو سب کو یکساں وقت اور یکساں احترام دیتے ہیں۔ اور مہمانوں کا علم سننے والوں تک پہنچانے میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہیں۔ دوسری قسم ان اینکرز کی ہے، جن کے نزدیک ان جیسا لائق ، دانا ، اور صاحب علم کوئی دوسرا نہیں۔ وہ عقل کل ہیں اور ان کا کہا ، حرف آخر۔ اپنے شعبوں کے نامور مہمانوں کو چن چن کر بلاتے ہیں۔ سب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں، سب کا مذاق اڑاتے ہیں ، مگر اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ وہ بڑے پروفیشنلز کو ایجوکیٹ کرتے اور ان کی رہنمائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یقیناً ایسا کر کے وہ صرف اور صرف اپنی انا کی تسکین کر رہے ہوتے ہیں، اور معاملات کو سلجھانے کی بجائے الجھا رہے ہوتے ہیں ، بے شک یہ اندازِ مہمان داری ان ’’میزبانوں‘‘ کے ذہنی خلجان کی ایک جھلک ہے۔

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن