برطانوی وزیر خارجہ کی شاہ سلمان سے ملاقات، دو طرفہ امور پر بات چیت
لندن(این این آئی)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیرشہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبد العزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف بن عبد العزیز وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ، وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان نے شرکت کی جب کی ملاقات میں سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔