وینزویلا میں 5 درجے شدت کا زلزلہ
کراکس (اے پی پی) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے شہر گوئیرا میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گوئیرا کے شمال میں 45 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 91.16 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔