• news

پانی محفوظ بنانے کیلئے ہائیکورٹ کا چینلز پر پبلک سروس میسجز چلانے کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے واٹر کمشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ٹی وی چینلز پر پبلک سروس میسجز چلانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ جوڈیشل واٹر کمشن نے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے بچایا ہے۔ واٹرکمشن کے نمائندے نے بتایا کہ کمشن کیساتھ منسلک عملے اور افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے واٹر کمشن سے منسلک عملے کو تبدیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،عدالت نے حکم دیا کہ تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیں۔ عدالتی حکم نہ ماننے والے افسرتوہین عدالت کی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ عدالت نے مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن