پاک ایران تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے: تہران چیمبر آف کامرس
اسلام آباد (اے پی پی) پاک ایران تجارت کو 5ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ تہران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعدادو شمار کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کیوجہ سے پاکستان، ایران بارٹر سسٹم کے تحت باہمی تجارت کررہے ہیں اور دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب سے باآسانی 5 ارب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے۔