گوجرہ: شالیمار ایکسپریس نے ٹریک پر پھنسے رکشہ کے پرخچے اڑا دیئے‘ ڈرائیور جاں بحق
گوجرہ (نامہ نگار) شالیمار ایکسپریس کی زد میں آ کر رکشہ کے پرخچے اڑ گئے جس میں ڈرا ئیور جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 371 ج ب کا 12 سا لہ محمد عامر لوڈنگ رکشہ پر ٹوبہ روڈ محلہ نیو پلاٹ کے قریب بغیر پھا ٹک کے ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا رکشہ ریلوے ٹریک پر پھنس گیا تھا۔