• news

پاکستان میں 81 فیصد مرد 50 فیصد خواتین موبائل فون کی مالک ہیں: رپورٹ

لاہور( این این آئی)دنیا کے 15 ممالک میں سے موبائل فون کی ملکیت رکھنے والے مرد و عورت کی تعداد میں سب سے زیادہ فرق پاکستان میں پایا جاتا ہے۔یہ بات دنیا بھر میں موبائل آپریٹرز کے مفادات کی نمائندگی کرنے والی تنظیم سی ایس ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 81 فیصد مرد 50 فیصد خواتین موبائل فون کی مالک ہیں۔15 ممالک کی فہرست میں برازیل میں 85 فیصد خواتین کے مقابلے میں 84 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں۔ موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مرد اور عورتوں کی تعداد میں فرق اس سے بھی زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن