• news

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل مجلس قائمہ سے منظور

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) بل متفقہ طور پر منظور ی دے دی ہے جو قوانین بن چکے ہیں ان پر بل کا اطلاق نہیں ہو گا بلکہ نئے قوانین پر ہوگا۔ اے پی پی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے میں آخری بھرتی 2010کے اواخر میں ہوئی۔ ٹی وی چینل کے لئے پیمرا سے لائسنس کے لئے بات چل رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وزارت قانون کے نمائندے نے بل کی مخالفت کی بل کے تحت وزارت اطلاعات کے قوانین کے رولز پارلیمنٹ اور مجالس قائمہ میں پیش کئے جائیں گے۔ مجلس قائمہ نے اے پی پی کے اسلام آباد کے ملازمین کے ڈومیسائل کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ندیم عباس کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن(ترمیمی)بل 2019کاجائزہ لیا گیا ، بل کے محرک امجد علی خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جتنے بھی رولز ہیں وہ کمیٹی میں اور پارلیمنٹ میں آئیں،ہم مجالس قائمہ کو مزید مضبوط کرناہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد میں اے پی پی کے 600لوگ کیا کام کرتے ہیں؟ ان کے ڈومیسائل چیک کئے جائیں، ان کے ڈومیسائل کہاں کہاں کے ہیں ان کی رپورٹ کمیٹی کو بھیجیں، فارسی زبان میں سروس شروع کر دی ہے، اجلاس کے دوران سید امین الحق نے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن