ایف بی آر کے سرکاری و غیر سرکاری نان فائلرز ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مختلف سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے نان فائلرز ڈیڑھ لاکھ ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ ایف بی آر نے محکمہ پولیس،صحت، مواصلات و تعمیرات، سوئی گیس، ریلویز، سول سیکرٹریٹ، لیسکو،کسٹمزاورمختلف بنکوںکے نان فائلر ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔