مچل سٹارک نے اہلیہ کا میچ دیکھنے کیلئے اپنا میچ چھوڑ دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک کو اہلیہ کا ٹی ٹونٹی ولڈکپ فائنل میچ دیکھنے کیلئے جنوبی افریقی ٹور ادھورا چھوڑنے کی اجازت مل گئی۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کل اتوار کو آسٹریلیا میں ہوم ٹیم اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔