ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کردو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ سری لنکا نے 6وکٹوں پر 155رنز بنائے ۔ شنکا نے 31رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا۔ آندرے رسل نے چودہ گیندوں پر 40رنز بنائے ۔ انہیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔