• news

فیول ایڈجسٹمنٹ: دسمبرکیلئے بجلی 2 روپے جنوری کیلئے 1.49 مہنگی کرنیکی درخواست

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل پرچیزنگ پاور اتھارٹی نے دسمبر 2019ء کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی دو روپے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔ نیپرا کے مطابق جنوری 2020ء کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی۔ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواستوں کی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔ 25 مارچ کو نومبر 2019ء کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی۔ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 98 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست ہے، نومبر کی فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی، درخواستوں کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 38 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن