• news

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز

اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی ، اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں2دن کی توسیع کی گئی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی8مارچ تک جاری رہیگی، نامزدبینک ہفتہ اوراتوارکوبھی حج درخواستیں وصول کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی، ملک بھر کے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن