• news

پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع مسترد کرنے کا خط اسلام آباد ہائیکورٹ جمع کرادیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ ایک دفعہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع مسترد کرنے کا خط اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی میڈیکل کنڈیشن کے حوالے سے پنجاب حکومت کی متعلقہ کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے، جس کے بعدکمیٹی کی تجویز پنجاب حکومت کو بھیجی گئی جس نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ خط تین صفحات پر مشتمل ہے جس میں کمیٹی کے اجلاسوں، نواز شریف کے ذاتی معالج کے ساتھ خط و کتابت اور ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کی تفصیلات موجود ہیں، نواز شریف کی جانب سے کمیٹی کو جمع کرائی گئی مختلف میڈیکل کی دستاویزات کی تفصیل موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن