• news

نوائے وقت 80 برس سے تحفظ نظریہ پاکستان کیلئے کرادار ادا کر رہا ہے: اقبال جھگڑا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) خیبر پی کے کے سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے قرارداد پاکستان کی منظوری کے اسی(80) سال پورے ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے23 مارچ 1940ء کو مولوی فضل حق کی پیش کردہ قرارداد پاکستان منظور کر کے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھ دی۔ قائداعظم کی قیادت میں صرف سات برس میں 14 اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آگیا۔ تصور پاکستان علامہ اقبال اور قائداعظم کا خواب پورا ہوگیا۔ 23 مارچ 1940ء کا سال ہی تھا جب بانی پاکستان نے حمید نظامی مرحوم کو مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے نوائے وقت کے اجراء کی ہدایت کی۔ نوائے وقت بھی اسی(80) برس سے تحریک پاکستان کے مقاصد اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے میڈیا کے محاذ پر اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ حمید نظامی اور ان کے بھائی مجید نظامی نے نوائے وقت کو پاکستان اور نظریہ پاکستان کا حقیقی ترجمان بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن