• news

ویلی ن لیگ چھپ کر کس سے ملتی ہے علم نہیں: فردوس عاشق

لاہور (نمائندہ سپورٹس +نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نیب کومضبوط بناناچاہتی ہے۔ کمزورپراسیکوشن کوبہتربنانے میں کچھ وقت لگے گا۔ حکومت کسی بھی شخص کونیب میں بلانے، چھڑانے کے لیے ذریعہ نہیں بنے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ یہ واحد حکومت ہے جس کے وزرا کوبھی نیب نے طلب کیا۔ حکومت نیب کو طاقتور بنانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عزیزمیمن قتل کیس پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب اتنے دن لاہور میں مورچہ زن رہے ان سے جواب پوچھا جائے، کہ تفتیش کہاں تک پہنچی، سندھ میں جو اندھیرنگری چوپٹ راج کے خلاف بولے گا ان کے لیے پیغام ہے، عزیزمیمن کی موت کوطبعی موت قراردینا لمحہ فکریہ ہے، وزیراعظم نے آئی جی سندھ سے رپورٹ مانگی تھی، اسی لیبارٹری نے طبعی موت قراردیا جہاں پرشراب کی بوتلوں میں شہد قرار دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرعدنان آج کل پلیٹ لیٹس کی تعداد نہیں بتارہے، درد کی دوا لینے والوں کی ابھی تک درد کی تشخیص نہیں ہوئی، درد اقتدارکا درد ہے، مسلم لیگ ن چھپ چھپ کر کہاں کہاں جاتی ہے ان کا حق ہے۔ ویلی اپوزیشن کس سے ملتی ہے،ہماری توجہ نہیں، اپوزیشن کوکوئی توکام کرنے دیں، اگرکوئی اپنا قد اونچا کرنے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہا ہے توہمیں اعتراض نہیں، یہ عوام کی عدالت سے مسترد ہو چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو اپنا اپنا درد ہے، مرہم ڈھونڈ رہے ہیں، دونوں نیب کے سوالوں کے جوابات سے بچنا چاہتے ہیں، بکرے کی ماں کب تک خیرمنائے گی۔ بلاول صاحب نے مورچہ زنی کی ہوئی ہے، انکی توپوں کا رخ حکومت کی طرف ہے، ہمیں خوشی ہوتی جب ظل سبحانی کی حکومت تھی اس وقت جاتی امرا میں تتر،بیٹرکھارہے تھے، اگراس وقت بلاول پنجاب میں توجہ دیتے توآج پنجاب میں لاوارث نظرنہ آتے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کونسے وزیرایسا بیان دیتے ہیں۔ پھرسنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے اورکونسے وزرا کوہسارمیں بیٹھے رہتے ہیں؟ جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گپ شپ سیشن میں بہت ساری باتیں ہوتی ہے، ساری میڈیا کے لیے نہیں ہوتی، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے جہادیوں کی ملاقات ہوئی۔ عورت ہونا میرے لیے اعزازہے، قوم کی بیٹیوں کوبھی آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں، مارچ پرکسی قسم کا کوئی قدغن نہیں، اگراس کی آڑ میں ہماری سوشل ویلیوکوپامال کرتا ہے تووہ سلوگن قوم کی بیٹیوں کے ہاتھوں دیکھنا پسند نہیں کرونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی فلم پالیسی سے متعلق سٹیک ہولڈرزسے مشاورت ہوئی، فلم اور سینما کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، فلم کو سینسر کرنیکا اختیار فیڈرل سینسر بورڈ کا ہو گا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں خون بہا رہا ہے۔ قتل عام ہو رہا ہے جبکہ آزاد کشمیر کا لڑکا لاہور قلندرز میں شامل ہے۔ اس سے دونوں حکومتوں کا مائنڈ سیٹ واضح ہے۔ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ بھارت کا چہرہ سب نے دیکھا ہے۔کھیل کو سیاست زدہ نہیں ہونا چاہئے۔ آئندہ برس پی ٹی وی بڈ میں آئے گا۔ براڈ کاسٹنگ اور بھارتی شہریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دس سال انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کہ وجہ سے ہمیں بہت نقصان ہوا ہمارے پاس صلاحیت کی کمی ضرور تھی جسے دور کر لیا جائے گا۔ دہشتگردی کی آڑ میں پاکستان کو کرکٹ سے دور رکھا گیا۔ پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ پی ایس ایل سے ثابت کرنا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔ چالیس ممالک کے کھلاڑیوں آئیں ان کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ پی ایس ایل سیکورٹی اداروں کی محنت سے کامیاب ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات نہ ہوئی تو وہ میچ دیکھنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن