• news

تتہ پانی :گوئی سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے مکان کو نقصان،اہل خانہ محفوظ

تتہ پانی(نامہ نگار)لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری ، ایک شخص کے مکان کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ اہلخانہ معجزانہ طور پرمحفوظ رہے، عوام علاقہ میں خوف وہراس، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی پر دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج نے ہفتہ کے روز ایک بجے کے قریب اچانک گولہ باری شروع کردی اور سویلین آبادی کے علاقوں کو نشانہ بنایا ، برموچ کے مقام پر محمد نوید ولد عبدالقیوم چوہدری کے رہائشی مکان کے قریب گولہ گرا جس کے نتیجہ اُسکے مکان کوجزوی نقصان پہنچاجبکہ اہلخانہ معجزانہ طور پرمحفوظ رہے، عوام علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہوگیا،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی پر دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن