سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 20مئی تا 20جولائی کرنے کا اعلان کر دیا
کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے رواں سال موسم گرما کی تعطیلات 20مئی تا 20جولائی تک کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ آئندہ تعلیمی سال میں تعطیلات یکم جون سے 30جولائی تک ہوںگی۔ جبکہ سندھ میں تعلیمی سال 2020,21اپریل 11سے شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا آئندہ سال سے صوبے میں تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع اور مارچ میں اختتام ہوگا، رمضان کو جواز بنا کر چھٹیاں اب آگے پیچھے نہیں ہونی چاہئیں۔