• news

سعودی عرب ، خاتون کارکن سے چھیڑ خانی پر قید وجرمانے کی سزا

مکہ (اے پی پی) مکہ مکرمہ اپیل کورٹ نے دفتر میں اپنی ساتھی خاتون کارکن کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے عرب شہری کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔عرب کارکن نے اپنی خاتون ساتھی کو چھیڑا تھا۔ اس نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ’مجھے بوسہ دو‘۔عرب کارکن نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس نے غیر اخلاقی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی۔عکاظ اخبار نے بتایا کہ اپیل کورٹ نے جدہ فوجداری عدالت کے سابقہ فیصلے کو مسترد کردیا۔ جدہ کورٹ نے الزام ثابت ہوجانے پرعرب کارکن کے خلاف چار ہزار ریال جرمانے کا فیصلہ سنادیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن