پاکستان میں 216 ملین آبادی میں مائیکرو انٹر پرائیزز کے 140 ملین صارفین ہیں
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان میں مائیکرو انٹر پرائیزز کے 140 ملین صارفین ہیں، ملک کی 64 فیصد آبادی مائیکرو انٹر پرائیزز سے براہ راست مستفید ہو رہی ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درج کے کاروباری اداروں ( ایس ایم ایز) کا شعبہ معاشی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ کار انداز پاکستان، برطانیہ کے بین الاقوامی ترکی کے ادارے (ڈی ایف آئی ڈی) اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میںمائیکرو انٹر پرائیزز کے 140 ملین صارفین موجود ہیں جبکہ ملک کی آبادی 216 ملین افراد پر مشتمل ہے۔ اس طرح ملک کی 64 فیصد آبادی مائیکرو انٹر پرائیزز سے براہ راست مستفید ہو رہی ہے۔