• news

چلی: حکومت مخالف مظاہرے، 20 افراد ہلاک، 2 ہزار زخمی

سنتیاگو(صباح نیوز) چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 20 افراد ہلاک 2 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنتیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن چکی ہیں۔ گذشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں اب شدت آ چکی ہے۔مظاہرین کی جانب سے احتجاج میں شدت لاتے ہوئے مختلف املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا، میٹرو اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔ مظاہروں میں 76 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ چلی میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف 23 اکتوبر سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن