• news

افغان نژادباشندے نے پاکستانی شہریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان میں مقیم افغان نژاد باشندے نے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست گزار نے وکیل عمر گیلانی کے ذ زریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر شخص پاکستانی شہری ہے،پاکستان بنانے والوں نے شہریت کے حوالے سے جو قانون تحریر کیا اس میں نسل اور مذہب کی کوئی تفریق نہیں،نادرا نے شناختی کارڈ کی اجراء نہ کرتے ہوئے سیٹیزن شپ ایکٹ 1951 کی خلاف ورزی کی،نادرا نے پاکستانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنیادی حقوق سے محروم کیا،پاکستان میں پیدا ہوا ہو، پاکستانی شہری ہو، مگر نادرا شناختی کارڈ کی اجراء نہیں کرتی،عدالت بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے حکم دے،شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ بنیادی اور کاروباری مسائل کا سامنا درپیش ہوتا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو شہریت دینے کا کہا تھا،افعان مہاجرین کے وہ بچے جو پاکستان میں پیدا ہوئے، وہ پاکستانی شہریت کے حقدار ہیں، درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، نادرا، سیکرٹری وزارت داخلہ اور ڈی جی امیگریشن کو فریق بنایا گیا ہے۔۔

ای پیپر-دی نیشن