• news

(ن) لیگ‘ پی پی کا شیرازہ بکھر گیا‘ اپوزیشن کی اپنی سیاست خطرے میں ہے: ہمایوں اختر

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیرہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کا شیرازہ بکھر ا ہواہے اس لئے حکومت کو نہیںبلکہ اپوزیشن کی اپنی سیاست کو شدید خطرات لا حق ہیں ،شریف خاندان جب پہلے باہرگیا تھا تو جاوید ہاشمی ڈٹے رہے اور واپسی پر ان کو ایک سائیڈ پر کر دیاگیا اور ماضی کو دیکھتے ہوئے مجھے احسن اقبال اور شاہدخاقان عباسی کا مستقبل بھی اچھانظرنہیں آرہا،بروقت اقدامات سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوںمیں کمی کے بعد استحکام آیا ہے اور انشا اللہ آنے والے دنوںمیں عوام کو مزید ریلیف دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131کے کارکنوں سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت سے باہر آتے ہی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کولندن کی یاد ستانے لگتی ہے جس کی وجہ سے اب ان کے رہنمائوںاور کارکنوں میں مایوسی اوربددلی پھیلی ہوئی ہے ۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے میں پس پردہ کوئی معاہدہ نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو حکومت ان کی میڈیکل رپورٹس موصول نہ ہونے پر ضمانت میں توسیع دینے سے انکار نہ کرتی ۔

ای پیپر-دی نیشن